جنوبی کوریاکے وزیراعظم 4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے وزیراعظم چونگ ہونگ 4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نورخان ایئربیس پر جنوبی کوریا کے وزیراعظم چونگ ہونگ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے وزیراعظم کو وزیراعظم نوازشریف نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ جنوبی کوریاکے وزیراعظم کی یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران جنوبی کوریا کے وزیراعظم اپنے ہم منصب نوازشریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقاتیں کریں گے۔