اسپین: وزیراعظم کی سوشلسٹ پارٹی کو برتری حاصل

Spain Elections

Spain Elections

اسپین (اصل میڈیا ڈیسک) ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی سوشلسٹ پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ابتدائی اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سوشلسٹ پارٹی پارلیمان کی 120 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی تاہم ملک میں حکومت سازی کے لیے 176 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

اسپین کے ان انتخابات میں سب سے نمایاں کارکردگی انتہائی دائیں بازو کی واکس پارٹی کی رہی، جس کی نشستیں 24 سے بڑھ کر 52 تک پہنچ گئیں ہیں۔

یورپ کی اس پانچویں مستحکم معیشت میں گزشتہ چار سالوں میں چار مرتبہ انتخابات ہو چکے ہیں۔