کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 6.29 فیصد کا اضافہ

Sporting Goods

Sporting Goods

پاکستان (جیوڈیسک) رواں مالی سال میں اپریل 2013 کے مقابلہ میں مئی 2013 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 6.29 فیصد کا اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2013 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے دو کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

جبکہ مئی 2013 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 3 کروڑ 4 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا، پاکستان میں تیار کیا جانے والے کھیلوں کا سامان اپنے معیار کی وجہ سے انتہائی پسند کیا جاتا ہے، جس کی طلب میں مسلسل اضافہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔