واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کے تحت یوم ماحولیات پر سرسبز پاکستان مہم کا آغاز

WAHID SPORTS SHOOTING BALL CLUB

WAHID SPORTS SHOOTING BALL CLUB

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) عالمی یوم ماحولیات پر شوٹنگ بال کھلاڑیوں نے سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا ،واحد اسپورٹس کے زیر اہتمام یوم ماحولیات پر منعقدہ تقریب میں سابق قومی شوٹنگ بال کھلاڑی استاد قمرالسلام پیارے بھائی نے اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑیوں کے ہمراہ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی پر پودا لگا کر سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کی شروعات کر دی۔

اس موقع پر سندھ شوتنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی ،جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹر ی خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،انور بلوچ ،محمد شمیم ،محمد اسماعیل ،عبدالرحیم ،جاوید احمد قریشی کے علاوہ شوٹنگ بال سمیت مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر قمرالسلام پیارے بھائی نے کہا کہ ہر کھلاڑیوں ایک پودا لگا کر سرسبز پاکستان مہم میں حصہ لے انہوںنے کہاکہ سرسبز ماحول ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر