سری لنکا نے 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کر دی

Sri Lanka

Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) دہشت گردوں کیساتھ تعلق کے الزام میں سری لنکن حکومت نے 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سری لنکن حکومت نے دہشت گردوں کیساتھ تعلق کے الزام میں 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سری لنکن وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر یووان وائیگا سوریا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1373 کے تحت تامل ٹائیگر سمیت 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندی عائد کئے جانے والے دیگر گروپوں میں گلوبل تامل فورم، برطانوی تاملز فورسز اور تامل ایلدم بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام گروپوں پر الزام ہے کہ وہ بیرون ملک دہشت گردوں کیساتھ مل کر سری لنکا کے شمالی علاقوں میں دوبارہ سرگرم ہونے کیلئے کوشاں ہیں۔