ملک کے بیشترحصوں میں سورج آگ برسا رہا ہے

Lahore Hot

Lahore Hot

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ملک کے بیشتر حصوں میں سورج آگ برسا رہا ہے، سندھ ، پنجاب کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی موسم گرم رہنے کے ساتھ خشک ہے۔ موسم کی سختی ہے کہ کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی گرم ہواوں اور آگ برساتے ہوئے سورج نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔

سندھ میں حیدر آباد، نوابشاہ اور جیکب آباد سمیت دیگر علاقے کے شہریوں کو بارش کا شدت سے انتظار ہے، پر روز بڑھتی ہوئی گرمی نے مایوس کردیا ہے۔ پنجاب میں بھی فیصل آباد، سیالکوٹ اور دوسرے شہروں میں بھی گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

بلوچستان میں نصیرآباد اور جعفرآباد بھی دوپہر کے وقت دجہ حرارت بڑھنے سے بازاروں میں سناٹا چھایا رہتا ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں گرمی میں کمی ہے ، دوسری طرف، گلگت بلتستان میں غذور اور دوسرے مقامات پر بھی گرمی کا راج ہے۔