صوبے کا ناٹک رچانے والوں کا الیکشن میں صفایا ہو گیا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

ڈی جی خان وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الگ صوبے کا ناٹک رچانے والوں کا الیکشن میں صفایا ہو گیا، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھیں گے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے وزرا با اختیار ہوں گے۔

تاہم ان کا احتساب بھی ہوگا،سب سے پہلے وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کرینگے، شہبازشریف نے کہا کہ وہ کرپشن برداشت نہیں کرینگے، تھانا اور پٹوار کلچر ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی آفس کے اخراجات میں 30 فیصد کمی کر دی جائے گی۔

بڑے گھروں پر ٹیکس لگے گا، اشرافیہ اور کم وسیلہ طبقات میں ٹکراو روکنے کیلئے امرا کو قربانی دینا ہو گی، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی بر قرار رہے گی، توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائینگے۔