ملک کی صنعتی پیداوار میں بہتری کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا

Industrial Production

Industrial Production

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کی صنعتی پیداوار میں بہتری کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ رواں مالی سال جولائی سے اگست کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.5 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران ماہ رمضان کے دوران مانگ میں اضافے کے باعث خوراک و مشروبات کی صنعت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ گیس سپلائی بہتر ہونے سے ٹیکسٹائل اور کھاد پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔ اس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری بھی گزشتہ سال سے بہتر رہی۔ ملک کی مجموعی صنعتی پیداوار میں بڑی صنعتوں کا حصہ 70 فیصد ہے۔ ماہرین کے مطابق توانائی بحران حل ہوجائے تو صنعتی پیداوار میں کئی گنا مزید اضافہ ممکن ہے۔