ملک کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، وزیراعظم کو بریفنگ

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور شام پر ممکنہ امریکی حملے پر غور کیا گیا۔ سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، مشیر قومی سلامتی و خارجہ سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جبکہ شام پر ممکنہ امریکی حملے کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ سڑیٹجک پلاننگ ڈویژن کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے نیو کلیئر اثاثے انتہائی محفوظ ہیں۔ ایٹمی اثاثے انتہا پسندوں کے ہاتھ لگنے کے بین الاقوامی خدشات غلط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں توازن کے لیے پاکستان کے پاس کم سے کم نیوکلیئر صلاحیت ہے۔