ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری

Monsoon Rains

Monsoon Rains

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بارش سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت کم ہو گیا ہے، اور موسم سہانا ہو گیا ہے۔ غذر شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ مظفرآباد شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ میانوالی شہر میں ہلکی بارش کے بعد موسم بہتر ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، پشاور ، کوہاٹ، نصیر آباد میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دروان کشمیر بالائی پنجاب، اسلام آباد گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، بالائی خیبر پختونخوا، میں مالا کنڈ، پشاور، شمال مشرقی بلوچستان، کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ گرمی دالبندین اور سبی میں جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔