سٹیل ملز کی بجلی آج شام تک بحال ہو جائیگی، قائم مقام چیئر مین

Steel Mills

Steel Mills

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹیل اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام میں ہونیوالے مذاکرات کامیاب ہو گئے، پاکستان سٹیل کی بجلی آج شام تک بحال ہو جائے گی۔ پاکستان سٹیل کے قائم مقام چیئر مین سعادت چیمہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈ آفس پہنچنے اور کے ای ایس سی حکام سے واجبات کی ادائیگی اور پاکستان سٹیل کی بجلی بحالی پر مذاکرات کیے جو کامیاب ہو گئے۔

کے ای ایس سی پاکستان سٹیل کی بجلی بحال کرنے پر رضامند ہو گئی۔ پاکستان سٹیل کے قائم مقام چیئرمین نے یقین دلایا کہ بل کی ادائیگی پندرہ اگست تک کر دی جائے گی۔ مذاکرات کے بعد سعادت چیمہ نے ذرائع کو بتایا کہ پاکستان سٹیل کی بجلی آج شام تک بحال ہو جائے گی