سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 480 پوائنٹس کا اضافہ

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا اثر سٹاک مارکیٹ پر مثبت دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں نے خوب جم کر حصص کی خرید و فروخت کی۔

وفاقی کابینہ بالخصوص وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی خبروں پر سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ہی مثبت ہوا اور ایک موقع پر100 انڈیکس میں 900 سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے مشیر خزانہ فوری طورپر معیشت میں بہتری نہیں لا سکیں گے۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 480 پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوا۔