سوئی ناردرن ، سوئی سدرن کے ایم ڈیزکوعہدوں سے ہٹادیاگیا

Myrahzarkan khoso

Myrahzarkan khoso

اسلا م آباد(جیوڈیسک)ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمیداورایم ڈی سوئی سدرن زوہیر صدیقی کوعہدوں سے ہٹادیاگیاہے۔ نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسو کی ہدایت پر وزارت پٹرولیم نے سوئی ناردرن اورسوئی سدرن کے ایم ڈیزکوعہدوں سے ہٹانے کے نوٹی فی کیش جاری کردیے گئے ہیں۔

ہٹائے جانے والے دونوں ایم ڈیزکووزارت پٹرولیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کیاگیاہے، سوئی سدرن میں راحت کمال کوقائم مقام ایم ڈی تعینات کیاگیاہے۔