سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، بارش کا کوئی امکان نہیں

Sun

Sun

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آج دن چڑھتے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا جبکہ بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں کی طرح لاہور میں بھی حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے جس سے موسم کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو گا۔آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہو گا۔