سنی اتحاد کونسل آج ملک بھر میں یومِ شہدائے افواجِ پاکستان منائے گی

اسلام آباد: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا کی اپیل پر 30 اپریل کو ملک بھر میں ”یومِ شہدائے افواجِ پاکستان” منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں عظمت ِ شہداء کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی اور شہدائے افواج کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔

جبکہ اسی روز 3بجے دوپہر ڈی چوک اسلام آباد میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیاجائے گا جس کی قیادت چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمدحامد رضا کریں گے۔