سُنی تحریک کے رہنما عطاء الرحمن دھنیال کے برادرِ نسبتی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں

راولپنڈی: پاکستان سُنی تحریک کے ضلعی رہنما صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال کے برادرِ نسبتی راجہ محمدرفیق کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ راجہ رفیق کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے ۔پولیس کو چاہیے کہ بغیر کسی دباؤ میں آئے اصل قاتلوں تک پہنچنا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،ڈی آئی جی اور سی پی او مقتول کے اہل خانہ کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہا رپاکستان سُنی تحریک کے رہنمائوں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ عارف چشتی، ملک عبدالرئوف اورنعیم الحق رضانے صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال کے برادرِ نسبتی بہیمانہ قتل پران کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان سُنی تحریک کے ضلعی رہنما صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال کے برادرِ نسبتی راجہ محمدرفیق کو چند روز پہلے تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے مین کُری روڈ پر واقع ان کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کے نتیجے میںگولیاں مارکر قتل کر دیا گیا تھا لیکن 5 روز گزر جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کی گئی۔

اب تک کی تحقیقا ت صفرہیں۔پاکستان سُنی تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ راجہ رفیق کے اہل خانہ کو لا وارث مت سمجھا جائے ۔ قاتلوں کا قبر کی دیواروں تک پیچھا کریں گے۔ حصول انصاف کیلئے تمام قانونی اور جمہوری طریقے اختیار کریں گے۔ اس موقع پر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اہل خانہ کو صبر اور مرحوم کے بلند ء درجات کی دعا کی گئی۔