نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Caretaker cabinet

Caretaker cabinet

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد15 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری نے نگران وزرا سے حلف لیا۔ کابینہ میں چاروں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ نگران وزرا کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں تاہم سماجی شعبے میں ان کی خدمات اور کردار اور اچھی شہرت کی وجہ سے کابینہ میں لیاگیا ہے۔

نئی کابینہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملک حبیب، ڈاکٹر مشتاق خان، احمد بلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی، شہزادہ احسن اشرف شیخ اور شہزادہ جمال، سندھ سے تعلق رکھنے والے سہیل وجاہت ایچ صدیقی، مقبول ایچ، ایچ رحمت اللہ، بلوچستان سے عبدالمالک کاسی، اسد اللہ خان مندوخیل اور میر حسن ڈومکی، خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر فیروز، جمال شاہ کاکاخیل اور سندھ کے ڈاکٹر یونس سومرو شامل ہیں۔