نگراں حکومت بجلی مہنگی نہیں کر ے گی، مشیر خزانہ

Finance

Finance

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خزانہ ڈاکٹر شاہد امجد نے کہا ہے کہ نگراں حکومت بجلی مہنگی نہیں کر ے گی، ٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس نیک نیتی کے ساتھ بنایا تھا۔ اسلام آباد میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ٹیکس بڑھانا عوام دوستی تھی، عوام دشمنی نہیں ، ٹیکس نہ بڑھائیں تو ملک کیسے چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت بجلی مہنگی نہیں کرے گی، توانائی اصلاحات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اب نئی حکومت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ بجلی کی سبسڈی کی رقم یکشمت ادا نہیں کرسکتی تاہم ضرورت کے مطابق رقم جاری کر دی۔

پی ایس او کو 10 ارب نہ دیتے تو یہ ادارہ دیوالیہ ہو جاتا۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ کی تیاری کا ہوم ورک ہو چکا ہے، نئی حکومت اپنی تجاویز شامل کردے تو بجٹ دنوں میں بن سکتا ہے۔