فراہمی ونکاسی آب کے نظام کو درست اورعلاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے :نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی (خصوصی رپورٹ) رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کاتفصیلی دورہ کرکے عوامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو درست اور علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے فوری چھٹکارہ دلا یا جائے۔

اس موقع پر مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی درستگی کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا نے کے ساتھ علاقہ مکینوں سے علاقائی سطح پر درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اس موقع پر عوام نے سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ سڑکوں پر سیوریج کے گندے پانی کے جوہڑ کی وجہ سے نمازیوں کو مساجد آمد و رفت میں جہاں مشکلات کا سامنا ہے وہیں سڑکیں اور گلیاں بھی تباہی کا شکار ہورہی ہیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

غیر قانونی کنکشن کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لاکر ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا مثالی سسٹم یقینی بنا نے کی ہدایت کی رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کے ذمہ دران سے کہاکہ علاقائی سطح پر عوام کو فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا ئیں۔مختلف علاقوں میںعوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا۔