سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات سے متعلق کیس نمٹا دیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات سے متعلق کیس نمٹا دیا، سپریم کورٹ میں ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہو ئی دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا حکومت کو چاہیے وہ اسلام آباد سمیت ملک میں بلدیاتی انتخابات کرائیں۔

سیکریٹری دفاع نے عدالت میں بیان دیا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا عمل 15 ستمبر سے قبل مکمل کر لیا جائیگا، جس کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات سے متعلق کیس نمٹا دیا۔