سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن کی وجہ سے بائیکاٹ کیا : نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

حیدر آباد (جیوڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے رویے کی وجہ سے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ سیاست میں بدمزگی پیدا ہوگئی ہے۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنا مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو اناسی اور دو ہزار ایک کے کچھ نکات کو ملا کر نیا بلدیاتی نظام تشکیل دیں گے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سندھ میں سیٹوں سے زیادہ بھرتیاں کرنے کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن اس کی ذمہ دار پیر مظہر الحق نہیں بلکہ محکمہ تعلیم کے افسران ہیں۔