سپریم کورٹ نے جعلی سٹیمپ پیپر، فارن کرنسی سے متعلق کیس نمٹا دیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے جعلی سٹیمپ پیپر اور فارن کرنسی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جعلی سٹیمپ پیپر اور فارن کرنسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لین دین میں جعلی سٹیمپ پیپر، ٹکٹ اور فارن کرنسی کے حوالے سے اسی افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ مختلف عدالتوں میں اس حوالے سے دائر مقدمات کی پیروی کے لیے ڈائریکٹر سطح کا افسر مختص کیا جائے۔

چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو مقدمات کے حوالے سے ماہانہ پیش رفت رپورٹ رجسڑار کو جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

جعلی سٹیمپ پیپر اور فارن کرنسی سے متعلق درخواست 2010 میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔