سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت شروع

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بد امنی کیس کی سماعت جاری ہ سرکاری زمینوں کا ریکارڈ از سر نو مرتب کرنے کا معا ملہ زیر غور آئیگا۔ بنچ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لے رہا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس خلجی عارف حسین خلجی اور جسٹس امیرہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ کراچی بد امنی کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

بینچ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لے رہاہے۔ بنچ سرکاری زمینوں کا ریکارڈ از سر نو مرتب کرنے معاملے پر مزید سماعت کرے گا۔ آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ سماعت میں پیش ہوں گے۔ گزشتہ سماعت میں بینچ نے ڈی جی رینجرز کی رپورٹ مسترد کردی تھی۔