سپریم کورٹ میں آ ج بھی کراچی بے امنی کیس کی سماعت ہوگی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سپریم کورٹ میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ عدالت نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو سیاسی وابستگیاں رکھنے والے 71جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے ایک دن کا وقت دیا تھا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔ کل تقریبا نو گھنٹے تک کی جانے والی سماعت میں کراچی کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے اپنے اپنے علاقوں میں نو گو ایریاز پر بیانات پیش کیے گئے۔

رینجرز کے وکیل نے بھی نو گو ایریاز ختم کرنے سے متعلق آپریشنز کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس چھوڑے گئے ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرے اور نوگو ایریاز کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔