سپریم کورٹ: لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ میں لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے لوڈ شیڈنگ کیس میں جواب جمع کرا دیا۔ اٹارنی جنرل نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے حوالے سے دیئے گئے اعداد و شمار درست ہے۔ بجلی کی پیداوار 10 ہزار 483 میگاواٹ ہے۔ جتنی بجلی پیدا ہوتی ہے سب کی سب مین گرڈ میں شامل کر لی جاتی ہے۔

اٹارنی جنرل کا جواب میں کہنا ہے کہ ایسا کوئی طریقہ کار نہیں ہے کہ کونسی کمپنی کتنی بجلی لے رہی ہے پیک آورز میں بجلی کی ضرورت 17 ہزار 211 میگاواٹ ہوتی ہے اس طرح 6 ہزار 7 سو میگاواٹ کی کمی ہوجاتی ہے۔