سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نا اہلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کی درخواست چیف جسٹس ناصرالملک نے سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں فوج اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات دیئے اور پاک فوج کے کردار کو مجروح بنانے کی کوشش کی۔

وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں لہذا انھیں نااہل قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف کے وکیل ایڈوکیٹ عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کو کیس میں فریق بنانے کی بات کی تھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگائے تھے تاہم درخواست کے حوالے سے تمام اعتراضات دور کر دیئے ہیں، وزیراعظم کے خلاف نا اہلی کی درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی۔