سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نا اہلی کی درخواست کی سماعت شروع

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے نا اہل قرار دئیے جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے عہدے کی پاسداری نہیں کی جس کی بنا پر انہیں وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق نہیں۔