سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کی نیلامی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کی نیلامی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو حج کوٹہ کی نیلامی سے متعلق فیصلہ دینے کا اختیار نہیں تھا۔ حج کوٹہ کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

ٹور آپریٹرز کے وکلا نے ترمیم شدہ کوٹہ پالیسی کی مخالفت کی، ٹور آپریٹر کے وکیل اے کے ڈوگر نے کہا کہ حج کوٹہ کمپنیوں کو دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ترمیم شدہ پالیسی آئین کے آرٹیکل 25 سے متصادم ہے۔

ایک اور وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ کوٹہ کی نیلامی کمپنیوں کو نہیں حاجیوں کو ہونی چاہئے، ہر حاجی اپنا کوٹہ لے کر جس مرضی کمپنی کے پاس جائے، حج اخراجات بھی عوام کی استطاعات کے مطابق کم ہونے چاہئیں۔