سوات، مردان اور غذر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 رکارڈ

Earthquake

Earthquake

سوات (جیوڈیسک) سوات، مردان اور غذر میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 رکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختوانخوا کے شہروں سوات اور مردان سمیت گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر میں وادی شکس غم میں تھا۔