سوات میں امن ہوگیا، انفرا اسٹرکچر بحال نہیں ہوسکا

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) وادی سوات میں امن بحال ہوئے مدت ہوگئی پر انفراسٹرکچر بحال نہیں ہوسکا، سوات کی تباہ حال سڑکوں کے باعث مقامی لوگوں اورسیاحوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

مینگور ہ، جی ٹی روڈ کے علاوہ مینگورہ سے مالم جبہ اور مد ین سے کا لا م جانے والی سڑکیں زبوں حالی کی داستانیں سنارہی ہیں۔ جہاں ایک طرف سوات کے دیدہ زیب مناظر سیاحوں لطف اندو ز کرتے ہیں تو دوسری طرف ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ان کے سفر کا مزہ خراب کردیتی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکو مت سوات کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کرادے تو نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کوروزگارکے مواقع بھی ملیں گے۔