سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 Earthquake

Earthquake

سوات (اصل میڈیا ڈیسک) شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی100 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔