سید قائم علی شاہ کو پیپلز پارٹی PS-116 کی جانب سے مبارکباد

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسڑکٹ ایسٹ کراچی PS-116کے صدر ساجد رفیق ،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کو تیسری مرتبہ سندھ کی وازرت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے۔

سید قائم علی شاہ سندھ کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت اور شہید بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن پر چلتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنا ئیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے سندھ کی وزرات اعلیٰ کے سید قائم علی شاہ کے انتخاب پر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان آسف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔