سیکیوٹی خدشات ،نائن زیرو کے اطراف راستے ٹریفک کیلئے بند

Traffic

کراچی (جیو ڈیسک)کراچی میں سیکیوٹی خدشات کے پیش نظر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف کے راستوں کو 12 مئی تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر پر دو روز قبل بم حملوں کے بعد فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل سے گلشن اقبال جانے والی مرکزی شارع کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

شہری بھائی جان چوک، گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی اسکول اور فرزانہ دواخانہ سے متبادل راستے اختیار کرسکتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کی طرف آنے اور جانے والے راستوں کو بھی سیکوریٹی خدشات کے باعث الیکشن تک عام ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

تاہم علاقے کے مکینوں کے لئے مخصوص راستے رکھے گئے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عوام آمدورفت کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔