صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا

Justice Faiz Isa and Arif Alawi

Justice Faiz Isa and Arif Alawi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنےکے لیے نئی درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے ازخود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت آئینی درخواست دائرکی ہے، 70 صفحات پر مشتمل درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں صدر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے کے بعد بھی از خود نوٹس دائرہ اختیار پر سماعت ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 19 جون 2020 کو سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے مختصر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا تھا بعد ازاں 4 ماہ بعد سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔