شام میں خانہ جنگی جاری، اقوام متحدہ کا وفد شام پہنچ گیا

Shaam

Shaam

شام (جیوڈیسک) شام میں جاری خانہ جنگی میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کا وفد شام پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کا وفد شام کے دارالحکومت دمشق پہینچ گیا ہے۔ وفد میں بیس ارکان شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کا وفد شام میں حکومت اور باغیوں کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا جائزہ لیں گے۔ شام میں جاری خانہ جنگی میں باغیوں اور حکومت دونوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے لڑائی جاری ہے۔ جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔