ٹی ٹوئنٹی جیت کر پاکستان نے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

Ranking Second Position

Ranking Second Position

قومی شاہینوں نے دوسرے ٹی 20 میں کالی آ ندھی کا رخ موڑ کر ایک تیر سے دو شکار کر لئے ہیں۔ سیریز، ٹرافی اور رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ کریبئیز کی سرزمین پر بیس بیس اوور کا دوسرا چھوٹا میچ مہمان پاکستان کے لئے دو اعزازات کے ساتھ بڑا مقابلہ بن گیا۔ قومی شاہینوں نے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی چیمپئنز کو ان کی سرزمین پر گیارہ رنز سے دھول چٹا دی۔

کالی آندھی کو وائٹ واش کرنے والے گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی ٹرافی جیت کر رینکنگ میں بھی ایک اور درجہ ترقی حاصل کر لی ہے۔ قومی شاہینوں نے حریف کریبئنز سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔ میزبان کھلاڑیوں کو بدترین شکست کے ساتھ چوتھے نمبر پر جانے کی بھی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پر پاکستان کی چوتھی پوزیشن تھی۔