ٹی 20 کرکٹ؛ بابر اعظم نے مسلسل دوسرے برس ایک ہزار رنز بنا لیے

Babar Azam

Babar Azam

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ٹی 20 کرکٹ میں بابراعظم نے مسلسل دوسرے برس ایک ہزار رنز بنا لیے۔

بابر اعظم رواں سال نمایاں اسکوررز میں سرفہرست ہیں، انھوں نے 50 سے زائدکی اوسط سے 1063 رنز بنائے ہیں، لوکیش راہول 55.16 کی ایوریج سے 993 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے،مارکوس اسٹوئنس نے 39.50 کی اوسط سے 948 رنز اپنے نام کے آگے درج کرائے ہیں،ایلکس ہیلز نے 34.42کی ایوریج سے 895 اور شعیب ملک نے 39.40 کی اوسط سے 788 رنز جوڑے۔