ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن برقرار، بابر ٹاپ بیٹسمین

Babar Azam

Babar Azam

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) انگلینڈ سے سیریز برابر ہونے پر پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی سے بچ گیا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز برابر ہونے پر پاکستان ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن برقرار رہی،آخری میچ میں شکست پانچویں نمبر پر پہنچا دیتی۔

بابر اعظم بدستور ٹاپ بیٹسمین ہیں، بولرز رینکنگ میں عماد وسیم ساتویں، شاداب خان ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔