طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کو پھر چیلنج کر دیا

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

فیصل آباد(جیوڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انہوں نے واپس آکر تمام چہرے بے نقاب کر دیئے، عوام مایوس نہ ہوں، روشن مستقبل کا سویرا جلد ہونے والا ہے، طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کو پھر چیلنج کر دیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن کو نہیں مانتے۔ انتخابات ملک بچانے کیلئے چاہتے ہیں، توڑنے کیلئے نہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ، جمہوریت اور سیاست پر اشرافیہ کا قبضہ ہے۔

موجودہ نظام نے غریبوں کو بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کارکن مایوس نہ ہوں بلکہ انقلاب اور انتخاب کی تیاری کریں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا جوش خطابت پہلی بار سامنے نہیں آیا۔ وہ پہلے بھی اس کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔