طالبان کو چند گزارشات پیش کی ہیں امید ہے کہ مثبت جواب آئے گا، مولانا یوسف شاہ

Maulana Yousaf Shah

Maulana Yousaf Shah

پشاور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان شوری کے سامنے چند گزارشات رکھی ہیں امید ہے کہ مثبت جواب آئے گا۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق کا طالبان شوری سے رابطہ ہوا ہے جس میں انھیں کچھ گزارشات پیش کی گئی ہیں، امید ہے کہ طالبان کی جانب سے مثبت جواب آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم سے کوئی بات مخفی نہیں رکھی جائے گی، طالبان نے گزارشات پر جواب دینے کے لئے تھوڑا وقت مانگا ہے، طالبان شوری کا جواب آنے کے بعد قوم کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد سے حکومت اور طالبان کی جانب سے مذاکرات کے لئے قائم کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔