طالبان مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مولانا یوسف شاہ

 Maulana Yousaf Shah

Maulana Yousaf Shah

نوشہرہ (جیوڈیسک) حکومت سے مذاکرات کرنے والی طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے عسکری تنظیموں کو کنٹرول کر لیااور وہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے اور ملک میں جنگ بندی اب بھی جاری ہے۔ طالبان نے عسکری تنظیموں کو کنٹرول کرلیا ہے اس کے علاوہ وہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

طالبان کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کی رابطہ کار کمیٹیوں کے ارکان کو براہ راست مذاکرات کے لئے آج وزیرستان جانا تھا تاہم موسم کی خرابی آڑے آگئی، براہ راست مذاکرات میں اہم نکات پر بات کی جائے گی، اس سلسلے میں ایجنڈا تیار کرلیا ہے جو براہ راست مذاکرات میں سامنے لایا جائے گا۔