ٹانک: بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا، 2 افراد کو زخمی

Tank

Tank

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ زمانی میں پیش آیا جہاں چھوٹے بھائی نے گھریلو تنازع پر فائرنگ شروع کر دی۔

جس کے نتیجے میں بھائی نسیم گل اور بھابھی ہلاک جبکہ ایک بھتیجی اور بھابھی شدید زخمی ہوگئے اور ملزم فرار ہوگیا۔ لاشیں اور زخمیوں کو ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس واقعے سے متعلق مزید تفیش کر رہی ہے اور ملزم کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔