ٔکراچی : لانڈھی میں ٹارگٹ کلنگ کو کی کوشش ناکام،دو دہشت گرد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر ساڑھے 3میں ٹارگٹ کلنگ کو کی کوشش ناکام ہو گئی،دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے جوں ہی فائرنگ کی گولی پستول میں پھنس گئی۔

مذہبی رہ نما کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام ہو گئی،صورت حال سے ملزمان گھبرا گئے جبکہ دوسراملزم بھی بوکھلاکر نشانہ نہیں لگا سکا۔شہریوں نے ملزمان کو گھیرا ڈال کر پکڑ لیا،تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی ہے اور ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔