توقیر صادق کو 7 جولائی کو عرب امارات سے واپس لائے جانے کا امکان

Tauqeer Sadiq

Tauqeer Sadiq

پاکستان (جیوڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی میں 80 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو سات جولائی کو عرب امارات سے واپس لائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر وقاص خان اور وکیل خواجہ شمائل پر مشتمل دو رکنی ٹیم آج رات دبئی روانہ ہو گی۔

تین جولائی کو توقیر صادق کو یو اے ای کی فیڈرل کورٹ میں پیش کیا جائیگا جس کے بعد اسے سات جولائی کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں پاکستانی سفارتحانے نے توقیر صادق کو واپس لانے کے لئے تمام انتطامات کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے تمام تر سفری اور ضروری دستاویزات مکمل کر لی گئی ہیں۔