توقیر صادق کو 48 گھنٹوں میں پاکستان لائے جانے کا امکان

Tauqeer Sadiq

Tauqeer Sadiq

دبئی(جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو 48 گھنٹوں میں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ توقیرصادق کو وطن واپس لانے کے لیے تمام دستاویزات متحدہ عرب امارات حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستانی حکام نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات کی جس میں دستاویزات حوالے کی گئیں۔ سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق پر 80 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے جس میں عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے۔