ٹیم منیجمنٹ کو ضرورت ہوئی تو ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گا: سعید اجمل

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) سعید اجمل کا کہنا تھا کہ نئے ایکشن کے ساتھ بھرپور پریکٹس جاری ہے، مگر میچ فٹنس حاصل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں عالمی نمبر ون آف سپنر کا کہنا تھا کہ ٹیم منیجمنٹ نے انہیں نئے ایکشن سے باؤلنگ کرتے نہیں دیکھا۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی پاکستانی کرکٹ کے لیے کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔