تحریک انصاف اجارہ داری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی ، چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تحریک انصاف اجارہ داری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی ، ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر رہنماء تحریک انصاف حلقہ پی پی 112 چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دن رات کی محنت سے تحریک انصاف حلقہ پی پی112 کا مضبوط قلعہ بن چکی ہے ، ہزاروں کی تعداد میں معززین پی پی112 کی ہماری قیادت میں جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا واضع ثبوت ہے ، انشاء اللہ الیکشن میں حلقہ پی پی112 سے بڑے بڑے برج الٹا کر ریکارْڈ کامیابی حاصل کریں گے۔

آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے ملک کے بچے سے لے کر بوڑھے تک سب عمران خان کو چاہتے ہیں،اور قائد تحریک عمران خان کو بڑی بے تابی سے وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے،وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کا بول بالا ہو گا اور پورے ملک میں خوشحالی کی ہوا چل پڑے گی۔