دس دن بعد الیکشن شیڈول جاری کر دیا جا ئے گا، الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ 10 دن کے بعد الیکشن شیڈول جاری کر دیا جا ئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے میں 10 دن رہ گئے،جو کچھ کرنا ہے انہی 10دنوں میں کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نامزدگی فارم میں کچھ تبدیلیاں کرکے وزارت قانون کو بھجوائی ہیں۔