دہشتگردی خدشات، اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) دہشتگردی خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ پولیس، فضائیہ اور نیوی کمانڈوز کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مشترکہ ٹیمیں مارگلہ ہلز کے اطراف اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کریں گی۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ فضائی نگرانی کا عمل بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔

مقامی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے نکلتے وقت اپنے شناختی کارڈ پاس رکھیں۔ دوسری جانب اسلام آباد، ہری پور روڈ کی رابطہ سڑکوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔