دہشتگردی کا خطرہ، اسلام آباد ایر پورٹ کو رینجرز نے گھیر لیا

Islamabad Airport

Islamabad Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایر پورٹ پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر رینجرز نے ایرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا، پارکنگ خالی کرا لی گئی، مسافروں کو گاڑیاں لے جانے سے روک دیا گیا، ایرپورٹ حکام کہتے ہیں کہ صبح 6 بجے کے بعد اجازت مل جائے گی۔ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر حملے کی مبینہ دھمکیاں ملنے کے بعد رینجرز حکام نے ایرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا۔

جس کے بعد ایرپورٹ کی پارکنگ خالی کرا لی گئی ہے۔ ایرپورٹ کو جانے والے ایک راستے کے سوا تمام راستے بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔ ایرپورٹ آنے والے مسافروں کو گاڑیاں اندرلے جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔ ایرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد ایرپورٹ کی تلاشی معمول کی کارروائی ہے۔ صبح 6 بجے کے بعد مسافروں کو گاڑیاں اندر لے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔